خبرنامہ پنجاب

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا آخری مرحلہ

لاہور: (ملت+اے پی پی) پنجاب بھرمیں دو سو چوبیس نشستوں میں سے چونسٹھ بلا مقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔ پنجاب کی دس میونسپل کارپوریشنز میں سے پانچ میں مسلم لیگ ن کے امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں جبکہ پانچ میونسپل کارپوریشن میں آج چناؤ ہو گا۔ چونتیس ضلعی کونسل کے چیئرمین بھی منتخب ہوں گے جبکہ ایک سو اناسی میونسپل کمیٹیوں میں منتخب نمائندے چیئرمین منتخب کریں گے۔ 54 میونسپل کمیٹیوں کے چیئرمین بھی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔