خبرنامہ پنجاب

پنجاب میں بھی رینجردہشت گردوں کےخلاف آپریشن کریں گے: ثناءاللہ

فیصل آباد ( آئی این پی) وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت پنجاب میں بھی رینجر دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کر یں گے ملک دشمن افراد یہاں کہیں بھی ہو نگے انہیں نہیں چھو ڑا جا ئے گاسہو لت کار بھی دہشت گردوں کے زمرے میں آتے ہیں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں نے رائے ونڈ مارچ کی مذمت کرتے ہوئے اس میں شمولیت سے انکار کر دیا ہے شیدے ٹلی کا عید سے پہلے قربانی کا دعویٰ تیسری بار جھوٹا ثابت ہواہے آج پنڈی کے عوام اس پر لعنت بھیجیں گھٹیا انسان ہمیشہ گھٹیا با تیں ہی کر تا ہے پی ٹی آئی کا جتھا سیاسی افہام و تفہیم کی بجائے ہر کسی کو بے عزت کر رہا ہے رائے ونڈ مارچ کی تمام سیاسی جماعتوں نے مذمت کرتے ہوئے اس میں شامل نہ ہونے کا اعلان کیا ہے ، اس کے باوجود رائے ونڈ میں وزیراعظم نواز شریف کے گھر کے گھیراؤ کا اعلان پست ذہنیت کا ثبوت ہے اب عمران خان کو شر م آنی چا ہیے فیصل آباد کے علاقے سمن آباد کی مدنی مسجد میں نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنڈی کے شیدے ٹلی نے تیسری بار عید سے پہلے قربانی ہونے کا دعویٰ کیا لیکن ایسا نہ ہو سکا وہ اپنی بے بنیادگفتگو سے قوم کو ہیجانی کیفیت میں مبتلا کر دیتا ہے قوم انتشار پھیلانے اور افراتفری پیدا کرنے والوں پر نظر رکھے اور گمراہ لوگوں کے بہکاوے میں نہ آئے انہوں نے کہا کہ عید کے موقع پر ہمیں اپنی ازادی کے لئے جدوجہد کرنے والے مقبوضہ کشمیر کے بھائیوں کو بھی یاد رکھیں اللہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیاں دینے والوں کے صدقے وطن عزیز کو سلامت رکھے ۔