خبرنامہ پنجاب

پنجاب میں بھی رینجرزتعیناتی کا فیصلہ، سمری وزیراعلیٰ کوارسال

لاہور:(اے پی پی) آرمی چیف کی تقریر نے سمت کا تعین کر دیا۔ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد شروع ہوگیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے رینجرز تعیناتی کی سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کردی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی تقریر نے سمت کا تعین کر دیا۔ پنجاب حکومت نے نیشنل ایکشن پلان پر عملدر آمد شروع کردیا۔ اب پنجاب میں بھی رینجرز دہشت گردوں اور سہولت کاروں کا پیچھا کرے گی۔ محکمہ داخلہ پنجاب نے رینجرز تعیناتی کی سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کردی۔ وزارت داخلہ نے صوبے میں رینجرز کو پاکستان رینجرز آرڈیننس کے تحت 60 روز کے لیے اختیارات دینے کی تجویز دے دی۔ سمری میں رینجرز کو جے آئی ٹیز میں نمائندگی دینے کی سفارش کی گئی ہے۔ رینجرز کے جوان دہشت گردوں، کالعدم تنظیموں کے کارندوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کر سکیں گے۔ یوم دفاع پر جی ایچ کیو میں ہونے والی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے واضح کیا تھا کہ مستقل امن کے لیے ناگزیر ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر اس کی روح کے مطابق عمل کیا جائے تاکہ دہشت گردی جڑ سے ختم ہو۔