خبرنامہ پنجاب

پنجاب میں بھی سیکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے کا فیصلہ

لاہور:(اے پی پی) پنجاب میں بھی سیکیورٹی رینجرز کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا جس کے بعد رینجرز نے سترہ اضلاع میں داعش اوردیگرکالعدم تنظیموں کے خلاف بھرپورکارروائی کے لیے حکمت عملی تیارکرلی۔ ابتدائی طورپربہاولپور، بہاولنگر، حاصل پور، رحیم یار خان، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ سمیت دیگر اضلاع میں رینجرزکوتعینات کیا جائے گا جبکہ بلوچستان سے ملنے والی سرحد بھی رینجرز کی ہی ذمہ داری رہے گی۔
رینجرزداعش اور دیگر کالعدم تنظیموں کے خلاف بھرپور کارروائی کے لئے حکمت عملی ترتیب دے چکی ہے۔پنجاب حکومت کی خواہش ہے کہ رینجرزصرف دہشتگردی تک اپنی توجہ مرکوز رکھے تاہم رینجرزکا موقف ہے کہ دہشت گردوں کے سہولت کاراورمالی معاونت فراہم کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔رینجرزکو طلب کرنے کی تاریخ اعلیٰ سطحی اجلاس میں طے کی جائے گی، حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ رینجرز کو پولیس کی معاونت کے لئے بلایا گیا ہے۔