خبرنامہ پنجاب

پنجاب میں جعلی نمبر پلیٹوں کی روک تھام کیلئےآرڈیننس جاری

پنجاب:(آئی این پی)پنجاب حکومت نے غیرسرکاری نمبر پلیٹوں کی روک تھام کےلیےآرڈیننس جاری کردیا جس کے تحت غیر قانونی نمبر پلیٹس بنانے والوں کو 15ہزار سے 2 لاکھ روپےتک جرمانہ اور2 سال تک قیدکی سزا دی جا سکے گی۔ پنجاب حکومت نے ایک آرڈیننس کےذریعے جعلی نمبر پلیٹوں کی تیاری کو جرم قراردےدیا ،انچارج اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ سلمان صوفی نےبتایاکہ آرڈیننس کےتحت جعلی نمبرپلیٹیں بنانے والوں کو 15ہزار سے 2 لاکھ روپے تک جرمانہ اور2 سال تک کی سزا دی جاسکے گی۔ محکمہ ایکسائز کی جاری کردہ نمبرپلیٹوں کے علاوہ دیگر تمام نمبر پلیٹوں کو جعلی تصور کیاجائے گا ،جبکہ محکمہ ایکسائز کی جاری کردہ نمبر پلیٹیں استعمال نہ کرنے والوں کو ایک ماہ کی وارننگ دی جائے گی۔ ان کاکہناتھاکہ اس اقدام سے جرائم کی روک تھام میں مدد ملے گی۔