لاہور(ملت + آئی این پی) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پنجاب میں رینجرز کی تعیناتی پر کسی کااعتراض کر نیکا جواز نہیں بنتا‘رینجر کے آنے سے دہشت گردی کے خاتمے میں مدد ملے گی ‘نیشنل ایکشن پلان پر الفاظی نہیں عملی طور پر عمل کر نا ہوگا ‘دہشت گردی کے خلاف حکومت ‘سیاسی ومذہبی جماعتوں اور افواج پاکستان سمیت سب کو متحد ہونا پڑ یگا ‘پنجاب میں سیکورٹی انتظامات کو مزید سخت اور فول پر وف بنانا ہوگا ‘دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قر بانیں دینے والے سیکورٹی فورسز کے شہداء کو قوم سلام پیش کر تی ہے اور دھماکے میں شہید اور زخمی ہونیوالوں کے خاندانوں کے غم میں تحر یک انصاف برابر کی شر یک ہے ۔ بدھ کے روز لاہور کے گنگارام ہسپتال میں لاہور دہشت گردی کے زخمیوں کی عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری محمدسرور نے کہا کہ جب وفاقی ادارے دہشت گردوں کے لاہور میں داخلے کا کہہ چکے تھے تو اس کے بعد پولیس اور حکومت کی جانب سے سیکورٹی کے فول پر وف انتظامات ہوتے تو شاید یہ دہشت گردی کا واقعہ نہ ہوتا ۔ انہوں نے کہا کہ اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ جو دہشت گرد اپنے جسم کے ساتھ بم بند کر آجائے اس کو روکنا مشکل ہوتا ہے مگر ناممکن نہیں ہوتا جب سیکورٹی سخت ہوتی ہے تو دہشت گر داپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوتے ۔ انہوں نے کہا کہ جب سندھ دیگر صوبوں میں امن کے قیام اور دہشت گردی کے خاتمے کیلئے رینجرز آسکتی ہے تو پنجاب میں بھی رینجرز کے آنے پر حکومت یا کسی اور کو اعتراض نہیں ہو نا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب سمیت پورے ملک میں نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عملددرآمد وقت کی سب سے بڑی ضرورت بن چکا ہے ۔