خبرنامہ پنجاب

پنجاب میں سی این جی 5 روپے سستی ہو کر 42 روپے لٹر سے بھی نیچےآ گئی

لاہور:(آن لائن)درآمدی ایل این جی کے ثمرات پنجاب کے سی این جی کے سیکٹر میں آنے لگے۔ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کے صدر غیاث پراچہ نے دنیا نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے سبب درآمدی ایل این جی کے دام بھی گھٹے ہیں جسکی وجہ سے پنجاپ میں فی لٹر سی این جی 5 روپے 30 پیسے سستی ہو چکی ہے۔ سی این جی ڈیلرز کے مطابق صوبے میں سی این جی 41 روپے 90 پیسے فی لٹر کے حساب سے مل رہی ہے جو آٹھ سال کی کم ترین سطح ہے۔ صارف کو پٹرول کے مقابلے سی این جی 35 فیصد سستی پڑ رہی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق بدھ سے ہو گا۔