خبرنامہ پنجاب

پنجاب میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ 21 مارچ کو ہوگی

لاہور:(اے پی پی)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا ، پولنگ اکیس مارچ کو ہوگی ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب کے چھہتر سے زائد حلقوں میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے مطابق امیدواروں سے کاغذات نامزدگی 7 مارچ کو وصول کیے جائیں گے ۔ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال آٹھ مارچ کو ہوگی ، امیدواروں کی حتمی فہرست بارہ مارچ کو آویزاں کی جائے گی اور پولنگ اکیس مارچ کو ہوگی ۔