خبرنامہ پنجاب

پنجاب میں مختلف واقعات میں تین افراد جاں بحق

شیخوپورہ میں بارش کے باعث دو مختلف مقامات پر مکانات کی چھتیں گرنے سے تین افراد جاں بحق ہوگئے۔

بھبکی میں دو منزلہ عمارت گر گئی جس کے ملبے تلے دب کر تین افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔ مرنے والوں میں ماں اور اس کی دو بیٹیاں شامل ہیں۔ ساہوکی ملیاں میں بھی مکان کی چھت گرنے سے پانچ افراد زخمی ہوگئے۔

پنڈی بھٹیاں

سنگدل باپ نے چار ماہ کے بیٹے اور بیوی کو نہر میں پھینک دیا۔ واقعہ کے بعد تھانہ سکھیکی پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو ناچاکی کے باعث پیش آیا۔ ورثاء کا اپنی مدد آپ کے تحت تلاش کا سلسلہ جاری۔

لاہور

لاہور کے جناح اسپتال کے قریب تیز رفتار کار کھمبے سے ٹکرا گئی جس میں سوار پانچ افراد زخمی ہوگئے جبکہ حادثے میں گاڑی تباہ ہوگئی۔

ریسکیو نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا جبکہ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔