خبرنامہ پنجاب

پنجاب میں مخصوص نشستوں پر بلدیاتی انتخابات، شیڈول جاری

لاہور: (اے پی پی) الیکشن کمیشن کے مطابق پنجاب میں ضلع کونسل، میونسپل اور میٹروپولیٹن کارپوریشن میں مخصوص نشستوں پر انتخاب یکم ستمبر کو ہوگا۔ میونسپل کمیٹیوں میں مخصوص نشستوں پر انتخابات 2 ستمبر کو ہونگے۔ یونین کونسلز میں مخصوص نشستوں پر بلدیاتی انتخابات 3 ستمر کو ہونگے۔ الیکشن کمیشن کامیاب امیدواروں کا نوٹیفیکیشن 8 ستمبر کو جاری کریگا۔ منتخب ممبران 10 ستمبر کو عہدوں کو حلف اٹھائیں گے۔