پنجاب:(آئی این پی)فیصل آباد اور ساہیوال کی جیلوں میں سزائے موت کے مزید 2 مجرموں کو پھانسی دے دی گئی۔ فیصل آباد ڈسٹرکٹ جیل میں قید مجرم عدیل شہزاد کو پھانسی دے دی گئی، مجرم نے 2001 میں پیر محل میں معمولی تنازعے پر ایک عورت اور اس کے 3 بچوں کو قتل کردیا تھا ۔ ڈسٹرکٹ جیل ساہیوال میں کئی برسوں سے سزائے موت کے منتظر قیدی کو تختہ دار پر لٹکا دیا گیا ، مجرم محمد اشرف عرف اچھو نے 2000 میں وارث علی نامی ایک شخص کو قتل کردیا تھا۔ 2014 میں سانحپ اے پی ایس کے بعد سزائے موت پع عملدرآمد پر غیر اعلانیہ پابندی اٹھائے جانے کے بعد سے اب تک 400 سے زائد مجرموں کو کیفر کردار پر پہنچایا جاچکا ہے۔