خبرنامہ پنجاب

پنجاب میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان

لاہور: (ملت+اے پی پی) پنجاب کے سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان ہو گیا ۔ ایک ہفتہ چھٹیاں رہیں گی ۔ محکمہ تعلیم پنجاب کے مطابق تعطیلات 25 دسمبر سے یکم جنوری تک رہیں گی اور تعطیلات کے بعد تعلیمی سلسلے کا آغاز 2 جنوری سے دوبارہ ہوگا ۔ ذرائع کے مطابق نجی تعلیمی اداروں کو بھی سرکاری تعطیلات کے شیڈول پر عمل کرانے کا پابند بنایا جائے گا ۔ تعطیلات کے بعد دو جنوری سے معمول کے مطابق تدریسی سلسلہ بحال ہو جائے گا ۔