خبرنامہ پنجاب

پنجاب میں پولیس اورسیکورٹی اداروں کا مشترکہ کومبنگ آپریشن کا فیصلہ

لاہور: (آئی این پی) سانحہ کوئٹہ کے بعد پنجاب بھر میں پولیس اور سیکورٹی اداروں کے مشترکہ کومبنگ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا ہے اور ریجنل پولیس سربراہان کو باضابطہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں- پنجاب کے اہم شہروں میں آج سے ہی کومبنگ آپریشن کا آغاز کیا جارہا ہے اور پولیس افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ضرورت کے مطابق فورس کو استعمال کریں ۔ کومبنگ آپریشن کے لئے فوج، رینجرز، سی ٹی ڈی ، پولیس اور ایلیٹ فورس کو خصوصی ٹیموں میں شامل کیا جارہا ہے اور مشترکہ آپریشن کی رپورٹس وزارت داخلہ کے ذریعے حکومت اور سیکورٹی کے دیگر اداروں کو روزانہ کی بنیاد پر بجھوائی جائیں گی۔ سانحہ کوئٹہ کے بعد پنجاب میں سیکورٹی ہائی الرٹ رکھنے کے فیصلے کے بعد کومبنگ آپریشن کی ضرورت محسوس کی گئی جس پر فوری عملدرآمد کا فیصلہ ہوا ہے ۔