پنجاب میں کمپنیاں بناکرمنظور نظرافراد کونوازا جارہا ہے، لاہورہائیکورٹ
لاہور(ملت آن لائن)ہائی کورٹ کے جسٹس مظاہرعلی نے صاف پانی کی فراہمی کےکیس کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ پنجاب میں کمپنیاں بنا کرمنظور نظرافراد کو نوازا جارہا ہے۔
لاہور ہائی کورٹ میں صاف پانی کی فراہمی کےکیس پرسماعت ہوئی، کمپنیوں کی تفصیلات فراہم نہ کرنے پرعدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ پنجاب میں کمپنیاں بنا کرمنظور نظرافراد کو نوازا جارہا ہے، ایگزیکٹو کو اسی طرح تباہ کیا جارہا ہے جس طرح ملک کو تباہ کیا گیا۔
سماعت کے دوران فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس کی طرف سے عدالتی حکم پر عمل نہیں کیاجارہا،آئندہ سماعت پر تفصیلات نہ دیں تو وزیراعلٰی پنجاب کو طلب کیا جائے گا۔