خبرنامہ پنجاب

پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز آج پھر سڑکوں پر

لاہور:(ملت+اے پی پی) راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ینگ ڈاکٹروں نے سنٹرل انڈکشن پالیسی کیخلاف آج بھی احتجاج کیا۔ بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے ینگ ڈاکٹرز نے سنٹرل انڈکشن پالیسی کیخلاف آج بھی احتجاج کیا۔ او پی ڈی بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کو شدید مشکلات رہیں۔ لاہور کے میو، سروسز، جناح، گنگارام، چلڈرن اور جنرل ہسپتال میں بھی او پی ڈیز بند ہونے کے باعث مریض خوار ہوتے رہے۔ ملتان کے مسیحا ؤں نے بھی سنٹرل انڈکشن پالیسی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہو او پی ڈیز بند کر دی۔ فیصل آباد میں الائیڈ ہسپتال سمیت سول ہسپتال میں او پی ڈی بند رہی۔ پرچی ملی نہ دوا۔ مر یض اور لواحقین پریشان ہوتے رہے۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو پھر مزید وارڈز بند کر دیں گے۔