خبرنامہ پنجاب

پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز کا پھر احتجاج

لاہور: (ملت+اے پی پی) لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں ینگ ڈاکٹرز ایک بار پھر سراپا احتجاج بن گئے ، او پی ڈی اور سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، سینٹرل انڈکشن پالیسی نامنظور ، پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز ایک بار پھر سڑکوں پر ، لاہور گورنر ہاؤس کے باہر ینگ ڈاکٹرز نے مطالبات کی منظوری کیلئےدھرنا دیا اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے ۔ مال روڈ بند ہونے کی وجہ سے لوگوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ۔ راولپنڈی کے ینگ ڈاکٹرز بھی سڑکوں پر نکل آئے او پی ڈی بند کی اور مری روڈ پر احتجاج کیا ، ڈاکٹرز نے سنٹرل انڈکشن پالیسی کے خلاف نامنظور نامنظور کے نعرے لگائے ۔ او پی ڈی بند ہونے کی وجہ سے مریضوں کو گھنٹوں خوار ہونا پڑا ۔ فیصل آباد میں بھی ینگ ڈاکٹرز نے سنٹرل انڈکشن پالیسی کے خلاف او پی ڈی بند کر کے احتجاج کیا ۔ حکومت کے خلاف نعرے بھی لگائے ۔ ڈاکٹرز احتجاج کے ساتھ ساتھ سلفیاں بھی بناتے رہے ، ملتان میں بھی ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے سنٹرل انڈکشن پالیسی کے خلاف ریلی نکالی ، جیل روڈ پر دھرنا دیا اور پنجاب حکومت کے خلاف نعرے بازی کی ڈاکٹروں نےدھمکی دی کہ اگر مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں بھی کام کو بند کر دیں گے ۔