لاہور۔(ملت آن لائن)پنجاب ایمرجنسی سروس نے کہا ہے کہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 962 روڈ ٹریفک حادثات پر ریسپانڈ کیاجبکہ 752 افراد شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر نزدیکی ضلعی اور تحصیل ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا، 384 معمولی زخمی لوگوں کو ریسکیومیڈیکل ٹیمز کی جانب سے جائے حادثہ پر بروقتطبی امداد فراہم کرنے کی وجہ سے ہسپتالوں پر بوجھ بھی کم ہوا۔پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات میں8 افراد جان کی بازی ہارگئے جن کی نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئیں۔ ان حادثات میں زیادہ تر تعداد (80فیصد )موٹر سائیکل ایکسیڈنٹس کی ہے ۔اعداد و شمار کے مطابق ریسکیو 1122کے صوبائی مانیٹرنگ سیل کو موصول ہونے والی ایمرجنسی کالز کے مطابق ان ٹریفک حادثات میں 465 ڈرائیوز،46 کم عمرڈرائیورز،532مسافراور147پیدل چلنے والے افراد متاثر ہوئے۔ٹریفک حادثات کی 219 فون کالز لاہور کنٹر ول روم میں موصول ہوئیں جن میں صوبائی درالحکومت 239 متاثرین کے ساتھ پہلے ،فیصل آباد 76حادثات میں 92 متاثرین کے ساتھ دوسرے اورملتان 70حادثات میں 74متاثرین کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔