خبرنامہ پنجاب

پنجاب پراسکیوشن ترمیمی ایکٹ دوہزار سولہ چیلنج

لاہور: (ملت+آئی این پی) پنجاب پراسکیوشن ترمیمی ایکٹ دوہزار سولہ چیلنج جبکہ لاہور ہا ئیکورٹ نے پنجاب حکومت سے 26 جنوری تک جواب طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے مظفر انجم کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کا کہنا کہ حکومت نے پنجاب پراسکیوشن ایکٹ میں ترامیم کردی ہیں ترامیم کے بعدپراسکیوٹر جنرل کے ا ختیارات سیکرٹری پراسکیوشن کو دیئے درخواست گز ار کے مطابق مقدمات کی پراسکیوشن کی نگرانی قانون سے نابلد بیوروکریٹ کیسے کر سکتاہے جبکہ درخواست گز ار نے مزید موقف اختیار کیا کہ پراسکیوٹر جنرل فوجداری مقدمات اور قوانین پرعبوررکھتاہے پراسکیوشن آزاد ادارہ ہے حکومت کے ماتحت نہیں کیاجاسکتا مزید یہ کہ ترامیم کے ذریعے پر اسکیوٹرجنرل کیاختیارات ختم کردیئے درخواستگزار نے استدعا کی کہ پراسیکیوشن ایکٹ کی دفعہ5،17اور20میں ترامیم غیرآئینی قراردی جائیں۔