لاہور:(مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور میں واقع پولیس ٹریننگ سنٹر چوہنگ میں لیڈی کانسٹیبلز کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب ہوئی جس میں 330 خواتین اہلکاروں نے پاس آؤٹ کیا ، ان خواتین میں 12 اہلکار وں کا تعلق ایف آئی اے سے ہے۔
اس موقع پر اپنے خطاب میں آئی جی پناجب مشتاق سکھیرا نے کہا کہ پاس آؤٹ ہونے والی لیڈی کانسٹیبلز کو مبارکباد پیش کرتاہوں،دعا ہےکہ تربیت حاصل کرنے کےبعد ملک و قوم کی خدمت کریں، تربیت کا عملی مظاہرہ دیکھ کر یقین ہوگیا کہ ٹریننگ کا معیار بہتر ہو رہا ہے،ترقی یافتہ معاشرے کے لیے خواتین کا کردار اہمیت کا حامل ہوتا ہے،پولیس نے خواتین کو تربیت دے کر انہیں قوم کی خدمت کا موقع دیا ہے،تھانہ کلچرکی بہتری کے لیے اقدامات کئے جا رہے ہیں،خواتین پر تشدد سےبچاؤ کے لیے ہیلپ سینٹر بنائے گئےہیں۔
انہوں نے کہا پولیس کےایک سو پچاس سال پرانے نظام کو تبدیل کر دیا گیا ہے،وطن عزیز کو اندرونی وبیرونی خطرات کا سامنا ہے،پنجاب پولیس ہر طرح کے خطرے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے،پنجاب پولیس کا حصہ بننے والی لیڈی کانسٹیبلز ملک و قوم کے لیے اثاثہ ثابت ہونگی۔