لاہور(آئی این پی)پنجاب پولیس میں جعلی بھرتیوں کے حیران کن انکشافات سامنے آئے ہیں، آئی جی آفس کے سپرنٹنڈنٹ ریاض نے جعلی پولیس اہلکار بھرتی کیے ہوئے تھے۔ تفتیشی رپورٹ کے مطابق جعلی پولیس اہلکار اہم مقامات پر تعینات رہے، لاہور میں 136، ملتان میں 78 اور مظفرگڑھ میں 48 جعلی اہلکار بھرتی ہوئے۔