خبرنامہ پنجاب

پنجاب پولیس نے انوکھا کارنامہ کردیا ‘چوتھی جماعت کے طالب علم پر دو افراد کے قتل کامقدمہ درج

لاہور (ملت + آئی این پی) پنجاب پولیس نے انوکھا کارنامہ کردیا ‘چوتھی جماعت کے طالب علم پر دو افراد کے قتل کامقدمہ درج کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق مانگا منڈی کی پولیس نے چوتھی جماعت کے طالب علم8سالہ ذین پر دو افراد کے قتل کا مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا ۔طالب علم ذین کوسیشن کورٹ کی ایک عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس نے بتا یا کہ مخالفین نے قتل کا جھوٹا مقدمہ درج کرایا جس پر پولیس نے گرفتار کیا ۔