خبرنامہ پنجاب

پنجاب پولیس نے مال روڈ پرتحر یک انصاف کے جلسے کیلئے سیکیورٹی پلان ترتیب دیدیا

لاہور:(آئی این پی) پنجاب پولیس نے یکم مئی کو مال روڈ پر پی ٹی آئی کے جلسے کیلئے سیکیورٹی پلان ترتیب دیدیا ‘شہر یوں کو تلاشی کے بعد جلسہ گاہ میں جانے کی اجازت دی جائیگی ‘جلسہ گاہ میں انٹر ی ریگل چوک ‘فاطمہ جناح اور بیدن روڈ سے ہوگی ذرائع کے مطابق جلسے کی حفاظت کیلئے ایک ایس پی، 18 ڈی ایس پی ، 13 سب انسپکٹر اور 2,200 جوان سیکیورٹی امور سرانجام دیں گے ۔ پولیس کے مطابق جلسے کے شرکاکیلئے مال روڈ، بیڈن روڈ، جی پی او چوک اور گنگارام ہسپتال کی طرف پارکنگ کا انتظام کیا جائے گا۔