لاہور:(آئی این پی)پولیس نے کوٹ لکھپت کے گردونواح میں سرچ آپریشن کیا۔ کرایہ داروں کے کوائف کی بائیو میٹرک ڈیوائس کے ذریعے تصدیق کی گئی۔ نامکمل کوائف پر 10 مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ کرایہ داری ایکٹ پر عملدرآمد نہ کرنے والے 3 مالکان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔ سیالکوٹ میں آپریشن کے دوران سو سے زائد مشکوک افراد کو حراست میں لے لیا گی۔ بہاولپورشہر کے مضافات اور یزمان میں آپریشن کے دوران 2 اشتہاریوں سمیت 3 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ فیصل آباد میں جڑانوالہ اور کھرڑیانوالہ کے نواحی علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران 28 مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔