فیصل آباد (ملت + اے پی پی )محکمہ داخلہ کے احکامات اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں پنجاب پولیس کو فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع فیصل آباد ، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، چنیوٹ سمیت تمام اضلاع میں مقیم افغان باشندوں کے کوائف مرتب کرنے کا حکم دے دیا گیاہے اس ضمن میں جاری کئے گئے حکم نامہ میں کہاگیاہے کہ تمام پولیس تھانوں کے ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں موجود اور عارضی طور پر قیام پذیر افغانیوں کے بارے میں معلومات اکٹھی کریں اور ایسے افغانیوں کے کوائف بھی حاصل کئے جائیں جو پاکستانی شناختی کارڈ بنو اچکے ہیں فیصل آباد ریجنل پولیس کے ذرائع نے بتایاکہ ان افغان باشندوں کی اقامت گاہوں کا بھی پتہ چلایا جائیگا تاکہ ان کی سر گرمیوں پر نظر رکھی جا سکے ۔