خبرنامہ پنجاب

پنجاب پولیس کے اہلکار سے بھاری مقدار میں شراب برآمد

گوجرانوالہ: (ملت+اے پی پی) پٹرولنگ پولیس نے ایمن آباد روڈ کے قریب کارروائی کی اور مہران کار سے 24 لیٹر اعلیٰ معیار کی شراب اور بیئر کے 40 کینز برآمد کر لیے اور ملزم سہیل کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم سہیل پنجاب پولیس میں کانسٹیبل ہے اور اسٹیٹ بنک میں ڈیوٹی کرتا ہے۔ ملزم اعلیٰ معیار کی شراب لاہور کے نجی ہوٹل سے لے کر آرہا تھا۔ کانسٹیبل سہیل کے خلاف تھانہ موترہ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔