خبرنامہ پنجاب

پنجاب پولیس کے اہلکار 3 اپریل بروز پیر سے نیا یونیفارم پہنیں گے

لاہور (ملت آن لائن + آئی این پی) پنجاب پولیس کے اہلکار 3 اپریل بروز پیر سے نیا یونیفارم پہنیں گے‘سی پی او نے حکم نامہ جاری کر دیا۔تفصیلات کے مطابق نئی یونیفارم کی دوسری کھیپ قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز پہنچادی گئی سنٹرل پولیس آفس پنجاب نے پولیس اہلکاروں کو پیر سے نیا یونیفارم پہننے کا حکم نامہ جاری کردیا۔ آئی جی پنجاب آفس اور لاہور پولیس کے اہلکاروں کو نئی وردی پہنا کر فوٹو سیشن بھی کرایا گیا۔ آئی جی آفس میں خواتین اور مرد اہلکاروں نے فوٹو سیشن کیلئے نئی یونیفارم پہن لیں ایس پی ماڈل ٹان انویسٹی گیشن کاشف، ڈی ایس پی فرحت عباس اور انسپکٹر مدثر اللہ نے بھی نئی یونیفارم پہنی۔ افسران واہلکاروں کو نئی یونیفارم پہنا کر گروپ فوٹو لینے کے ساتھ ساتھ یونیفارم کے بارے میں تاثرات بھی لیے گئیجبکہ نئی یونیفارم کی دوسری کھیپ قلعہ گجر سنگھ پولیس لائنز پہنچادی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہیڈ کوارٹرز سے ایک پولیس اہلکار 2 یونیفارم حاصل کرسکتا ہے جاری کردہ نوٹیفیکیشن میں یہ بھی لکھا گیا ہے کہ یونیفارم کی تبدیلی کا عمل جلد از جلد مکمل کیا جائے اور جو اہلکار رولز ریگولیشن کی پاسداری نہیں کرے گا تو اس کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس کو 32 ہزار یونیفارم تقسیم کی جاچکی ہیں۔