خبرنامہ پنجاب

پنجاب: چینی ودیگرغیرملکیوں کی سیکورٹی کیلئے5 ہزاراہلکاروں کی بھرتی ہوگی

پنجاب:(اے پی پی) پنجاب میں چینی انجینئرزسمیت غیر ملکیوں کی سیکورٹی کے لیے 5 ہزار اہلکاروں کی بھرتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ حکومتِ پنجاب کے ترجمان کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے اسپیشل پروٹیکشن یونٹ میں 5 ہزار اہلکاروں کی فوری طور پر بھرتی کی ہدایت کی ہے، اہلکار سی پیک سمیت دیگر منصوبوں میں کام کرنے والے غیر ملکیوں کی سیکورٹی پر مامور کیے جائیںگے۔ انہوں نے سیکورٹی گارڈز کا تربیتی پروگرام رواں ماہ شروع کرنے کا بھی کہا ۔ ترجمان کے مطابق پنجاب حکومت کی کابینہ کمیٹی ہرماہ چینی پراجیکٹس کا دورہ کرے گی اور سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لے کر ماہانہ رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب کو پیش کرے گی۔ پنجاب حکومت نےنجی سیکورٹی گارڈز کے تربیتی پروگرام کے لیے ٹیوٹا کے اداروں میں ریٹائرڈ فوجی افسران کی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں۔