خبرنامہ پنجاب

پنجاب ڈرگ ایکٹ 2016 میں ترامیم کی منظوری

لاہور: (ملت+اے پی پی) پنجاب ڈرگ ایکٹ 2016 میں ترامیم کی منظوری کابینہ نے دے دی۔ ایکٹ کے تحت جعلی ادویات تیار کرنے والے کو سات سال کے بجائے عمر قید کی سزا ہو گی۔ جرمانہ بھی ایک لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ کر دیا گیا۔ جعلی ادویات بنانے کے جرم میں شامل افراد کی جائیداد بھی بحق سرکار ضبط ہو جائے گا۔ ڈسٹری بیوٹر پر بھی جرمانہ 50 ہزار سے بڑھا کر 50 لاکھ روپے کر دیا گیا۔