لاہور(ملت آن لائن)پنجاب کابینہ نے وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے حق میں قرارداد منظور کی ہے، جس میں توانائی منصوبوں کے حوالے سے ان کی کاوشوں پرزبردست خراجِ تحسین پیش کیاگیاہے۔قرارداد میں کہا گیا ہےکہ بجلی منصوبوں سے 2017 ءتک 5ہزارمیگاواٹ بجلی سسٹم میں آ جائے گی۔اجلاس میں توانائی منصوبوں پر تبادلہ خیال ہو ا ہےجس میں ساہیوال کول پاور پراجیکٹ کے افتتاح پرکابینہ کی وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ کو مبارکباد بھی دی۔قرارداد میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 2018 ء تک 9 ہزارمیگاواٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہونا شروع ہوجائے گی۔22 ماہ کی قلیل مدت میں 1ہزار320میگاواٹ کے کول پاور پراجیکٹ کی تکمیل ایک ریکارڈ ہے۔ بجلی کے منصوبوں کی تکمیل سے ملک سے اندھیرے دور کرنے میں مدد ملے گی۔