اسلام آباد (آئی این پی )پنجاب کی 76 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات 21 مارچ کو ہوں گے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا،صدر، وزیراعظم،وزرائے اعلی اور ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کے متعلقہ حلقوں کے دوروں پر پابندی عائدکردی گئی۔جمعرات کو الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کر دیا۔پنجاب کی 76 نشستوں پر ضمنی بلدیاتی انتخابات 21 مارچ کو ہوں گے جس کا نوٹیفیکیشن جاری کردیاگیا ۔الیکشن کمیشن نے کہا کہ امیدوار 7 مارچ تک کاغزات نامزدگی جمع کراسکتے ہیں۔صدر، وزیراعظم،وزرائے اعلی اور ارکان قومی وصوبائی اسمبلی کے متعلقہ حلقوں کے دوروں پر پابندی عائدکردی گئی ۔کاغزات نامزدگی جمع نہ ہونے، امیدوار کے انتقال یا دیگر وجوہات کی بنا پر ان نشستوں پر بلدیاتی انتخابات نہیں ہو سکے تھے۔(ع ع )