خبرنامہ پنجاب

پنجاب کےمختلف شہروں میں بارش؛ موسم خوشگوار

لاہور:(آئی این پی) فیصل آباد، ملتان اور فورٹ عباس سمیت دیگر شہروں میں تیز ہواؤں اور بارش کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا جبکہ خراب موسم کے باعث ملتان ائیرپورٹ کو پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ ایئر پورٹ حکام کے مطابق موسم کی خرابی کے باعث متعدد پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔ موسم بہتر ہونے کے بعد ائیرپورٹ کو فنکشنل کر دیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق خراب موسم کے باعث نجی کپمنی کی جدہ سے ملتان جانے والی پرواز 871 کو علامہ اقبال انٹرنشنل ایئر پورٹ لاہور میں اتار لیا گیا۔ جس پر مسافروں نے ہنگامہ آرائی کی۔