لاہور:(آئی این پی)پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا،کہیں موسلادھاراورکہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری،بارش کے باعث پنجاب بھر میں موسم خوشکوار ہوگیا ۔ سرگودھا،بھکر،دریاخان،شورکوٹ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا نیا سلسلہ گزشتہ رات سے جاری ہے،بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا جس کے باعث لوگوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے،ماہرین کے مطابق یہ بارش پنجاب میں فصلوں کے لئے بہت مفید ثابت ہوگی،محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ کئی گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہیں۔