اسلام آباد: (اے پی پی)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پنجاب کے ایک منصوبے کے ٹھیکے میں ایک ارب کی کرپشن کا انکشاف ہواہے۔اپوزیشن ممبران نے معاملے کو انکوائری کیلیے ایف آئی اے یانیب کو بھجوانے کا مطالبہ کر دیا، حکومتی ممبران کی جانب سے نیب یاایف آئی اے کوبھیجنے کے مطالبے کی مخالفت کی اورکامیاب ہوگئے،پی اے سی اس معاملے کو نیب یاایف آئی اے کے سپردکرنے کافیصلہ نہ کر سکی، اجلاس چیئرمین خورشیدشاہ کی زیرصدارت ہوا جس میں این ایچ اے کے مالی سال 2013-14 کے آڈٹ اعتراضات کاجائزہ لیاگیا۔آڈٹ حکام نے بتایاکہ ملتان شجاع آبادروڈپرفلائی اوورکی تعمیر میں 23 کروڑروپے کی بے ضابطگیاں کی گئیں۔کمیٹی نے سیکریٹری مواصلات کومعاملے کی انکوائری کرنیکی ہدایت کردی۔آڈٹ حکام نے بتایاکہ خانیوال ملتان موٹروے پر ایک کنٹریکٹ کئی گنا زیادہ رقم 1ارب 33کروڑ65لاکھ روپے دیاگیاحالانکہ کنٹریکٹ کی لاگت 33کروڑ90لاکھ روپے لگایاگیاتھاجس پرشیخ رشیدنے کہاکہ اس میں اربوں روپے کی کرپشن ہوئی ہے ،اسکونیب یاایف آئی کوبھجوایا جائے۔اس پر شیخ رشیداورن لیگ کے رکن کمیٹی راناافضال کے درمیان جھڑپ ہوئی۔