خبرنامہ پنجاب

پنجاب کے تاجروں‌ نے بجٹ کو متوازن قرار دیا گیا

لاہور (ملت آن لائن) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر ناصر حمید خان پاکستان مسلم لےگ (ن) ٹرےڈرز ونگ پنجاب کے سےنئر نائب صدر و اےف پی سی سی آئی رےجنل قائمہ کمےٹی برائے امن وامان کے چےئرمےن خواجہ خاور رشےد اور آل پاکستان انجمن تاجران کے صدر اشرف بھٹی نے پنجاب بجٹ کو متوازن اور ترقیاتی بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ پنجاب کی مجموعی داخلی پیداوار ملکی مجموعی داخلی پیداوار سے زیادہ ہے جو اس امر کا ثبوت ہے کہ صنعتی سرگرمیوں میں بہتری آئی ہے جبکہ زرعی شعبہ کی پیداوار میں اضافہ کا سب سے بڑا معاون صوبہ پنجاب ہے جو ساٹھ فیصد زرعی معیشت کا حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں کاروبار کی لاگت کم کرنے اور پالیسیوں میں تسلسل لانے کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہا کہ صوبہ پنجاب میں پچاس ارب روپے کے زرعی پیکیج اور رواں اور آنے والے سال کے دوران زرعی شعبہ کے لئے 100ارب روپے کے پیکیج سے زرعی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے جس کا کریڈٹ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی کوششوں کو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے مشکلات کے باوجود حقیقت پسندانہ بجٹ پیش کیاہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں دوسرے صوبوں کے مقابلہ میں ترقیاتی منصوبوں پر زیادہ تیزرفتاری سے عمل درآمد ہوا جس کے نتیجہ میں پنجاب کی زرعی اور صنعتی پیداوار میں انرجی، انفراسٹرکچر اورزراعت کے شعبوں کے لئے ریکارڈ سرمایہ کاری کی گئی ہے جس کے نتیجہ میں غربت کے خاتمہ اور روزگار کی فرہمی میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ انرجی کے شعبہ میں بالخصوص صوبہ پنجاب نے جو پیشرفت کی ہے اس کا فائدہ نہ صرف موجودہ بلکہ آئندہ نسلوں کو بھی ہوگا.