خبرنامہ پنجاب

پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش

لاہور: (ملت+اے پی پی)گجرات اور چکوال سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسم سرما کی پہلی بارش ہوئی ، لاہور میں بوندا باندی نے خنکی بڑھا دی ، محکمہ موسمیات نے مزید بادل برسنے کی نوید سنا دی ۔ چکوال ،تلہ گنگ، پنڈی پھٹیاں ،ننکانہ صاحب ،ڈسکہ ،حافظ آباد ، کامونکی ،ساہیوال ،سرگودھا اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں بارش ہوئی جس سے خنکی بڑھ گئی ۔ موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آج کوہاٹ، بنوں ڈویژن، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، اور فیصل آباد میں چند مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ پہاڑوں پر برفباری کی پیش گوئی بھی کی گئی ہے۔