ملتان: (ملت+آئی این پی )ملتان اور گردونواح کے علاقے بھی شدید دھند کی لپیٹ میں آگئے جبکہ حد نگاہ کم ہوجانے کے باعث ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا ۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں حد نگاہ تیس میٹر سے بھی کم رہ جانے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی، دھند کے باعث ٹرینوں اور پروازوں کا نظام بھی شدید متاثر ہواجبکہ حدنگاہ کم ہونے سے فلائٹ آپریشن معطل کردیا گیا ۔دھند کے باعث جدہ سے ملتان آنیوالی نجی پرواز کو لاہور بھیج دیا گیا ۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور دوران سفر فوگ لائٹس استعمال کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی ۔