اوکاڑہ؍ پتوکی؍ راجن پور (آئی این پی) پنجاب کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق، خواتین سمیت 15زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو اوکاڑہ کے قریب جی ٹی روڈ پر تیز رفتار ٹرک کی کار کوٹکر کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق جبکہ 3خواتین زخمی ہو گئیں۔پتوکی کے قریب جی ٹی روڈ پر ہی مسافر بس الٹنے کے نتیجے میں 12افراد زخمی ہو گئے جبکہ ایک اور واقعہ میں روجھان کے قریب انڈس ہائی وے پر بس کی موٹرسائیکل کو ٹکر سے میاں بیوی جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے تینوں کے الگ الگ مقدمات درج کر کے زخمیوں اور لاشوں کو قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے۔(اح)