لاہور۔(ملت آن لائن) صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر نے کہا کہ پنجاب کے نئے بجٹ2018-19میں سماجی شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے،پنجاب کانیا بجٹ صوبے کی پائیدارترقی کا محور اورعوام کو حقیقی معنوں میں ریلیف دیا گیا ہے،انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی ترقی کیلئے ریکارڈ فنڈز رکھے گئے ہیں،پنجاب کے عوام کی خوشحالی کیلئے بڑے پروگراموں پرعملدرآمد جاری رہے گا،انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی ،پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومتی ترجیحات میں شامل ہے ، اسی لئے نئے بجٹ میں پسماندہ علاقوں کی ترقی و خوشحالی کیلئے زیادہ وسائل مختص کئے گئے ہیں،تعلیم ،صحت،پینے کے صاف پانی کی فراہمی اوردیگر سماجی شعبوں کیلئے مزید فنڈز رکھے گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ زراعت کی ترقی اور کاشتکار کی خوشحالی کیلئے بجٹ میں خصوصی اقدامات، زرعی شعبے کی ترقی اور کسان کی فلاح و بہبود کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے،انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کو معیاری تعلیمی و طبی سہولتوں کی فراہمی ہمارا مشن ہے جسے ہر صورت پورا کریں گے،انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سے صوبے میں ترقی و خوشحالی کا دور دورہ ہوگا،تمام وسائل عوام کی امانت ہیں اور ان کی فلاح و بہبود پر خرچ کئے جا رہے ہیں،انہوں نے کہا کہ فنڈ ز کے بروقت استعمال کو یقینی بنانے کی بھی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے جس سے نہ صرف منصوبے مقررہ مدت میں مکمل بلکہ عوام بھی ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہوں گے،انہوں نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزی اعلیٰ پنجاب اور وزیر خزانہ کو مبارک باد بھی پیش کی۔