خبرنامہ پنجاب

پنجاب ہائیرایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نےٹرانسفررآڈرزجاری کردیے

لاہور: (اے پی پی) پنجاب ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ صوبے بھر میں محکمہ تعلیم سے منسلک لیکچررز (بی ایس 17) اسسٹنٹ پروفیسرز (بی ایس 18) ایسوسی ایٹ پروفیسرز (بی ایس 19) اور پروفیسرز (بی ایس 20) کے ٹرانسفرز اور پوسٹنگ آرڈرز جاری کر دیے ہیں۔ ٹرانسفر یا نئی پوسٹنگ والے تمام اساتذہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ٹرانسفر آرڈرز لے کر فوری طور پر نئی جگہوں پر کام شروع کر دیں۔ ایڈینشل سیکرٹری سٹیبلشمنٹ اینڈ جنرل صلوت سعید کے مطابق اساتذہ کی تقرریاں اور تبادلے میرٹ پر کیے گئے ہیں۔ یہ تبادلے اور تقرریاں ملکی تاریخ میں پہلی بار آن لائن سسٹم کے ذریعے ہوئے ہیں۔ انہوں نے میرٹ میں پوزیشن کم ہونے کی وجہ سے ٹرانسفر نہیں ہو سکنے والے امیدواروں کو یقین دلایا کہ ان کی ٹرانسفر بھی جلد ہو جائے گی۔