خبرنامہ پنجاب

پنجاب یونیورسٹی ‘ تین امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری

لاہور (ملت + آئی این پی) پنجاب یونیورسٹی نے انیلہ صابر دختر صابر حسین صابر کوکیمیکل انجینئرنگ کے مضمون میں ان کے’’کمپوزٹ میمبرین فورانجینئرڈ اوسموسزڈ ڈیسلینیشن پراسس ‘‘ کے موضوع پر،مطیع اللہ باجوہ ولد سیف اللہ باجوہ کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’’مکالمہ بین المذاہب کے عالمی تناظر میں دعوت دین ۔ تحدیات و امکانات‘‘ کے موضوع پراورمعین الحق ولد محمد انور کوعربی کے مضمون میں ان کے’’دراستہ و تحقیق المخطوط الفتح المحدی فی علم و البیان و المعانی للشیخ عیسی البر ھانپوری المتوفی۱۰۳۱ھ ‘‘ کے موضوع پر ،پی یچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔