خبرنامہ پنجاب

پنجاب یونیورسٹی نے دو امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

لاہور (ملت + آئی این پی) پنجاب یونیورسٹی نے مریم حفیظ دختر محمد حفیظ کو سٹیٹسٹکس کے مضمون میں ان کے’’پیرا میٹرک توزیعات کیلئے متعدد متغیراتی ترتیبی شماریات‘‘ کے موضوع پراورحافظ عبدالباسط عزیز ولد محمد اکرم سالک کواسلامک سٹڈیز کے مضمون میں ان کے’’میاں نذیر حسین دہلوی اور فقہ الحدیث(فتاوی نذیر یہ کا اختصاصی مطالعہ)‘‘ کے موضوع پر ،پی یچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔