لاہور (ملت + آئی این پی) پنجاب یونیورسٹی نے سکیل 1 سے 16تک کی نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی، یونیورسٹی میں کنٹریکٹ، ایڈہاک اور ڈیلی ویجز پر ملازمین کی بھرتیوں پر تاحکم ثانی پابندی لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔پنجاب یونیورسٹی کے عبوری وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق یونیورسٹی میں دوپہر اور شام کے اوقات میں سیلف سپورٹنگ پروگرام کی بنیاد پر بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی گئی تمام نان ٹیچنگ اور ٹیچنگ شعبہ جات کے سربراہان کو متعلقہ ہدایات جاری کر دی گئیں پابندی اس لیے عائد کی گئی ہے کہ یونیورسٹی میں پہلے سے موجود ملازمین کی باقاعدگیوں اور ترقیوں کا جائزہ لیا جا سکے۔