خبرنامہ پنجاب

پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام کتاب کی تقریبِ رونمائی آج ہوگی

لاہور (ملت + آئی این پی) پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر احمد اعجاز کی US Security Policy towards South Asia and Kashmir Disputeکے موضوع پر کتاب کی تقریبِ رونمائی بروز جمعرا ت (آج) صبح11بجے سنٹر کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی۔ تقریب سے ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ ہیومینٹیز پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چاؤلہ ، ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر مسرت عابد ،ڈاکٹر اقدس علی کاظمی ، پروفیسر ڈاکٹر راشد احمد خان اور پروفیسر ڈاکٹر مظہر معین اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔