خبرنامہ پنجاب

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام اقبال ڈے کے حوالے سے تقاریب کا انعقاد

لاہور (ملت + آئی این پی) یوم اقبال کی مناسبت سے پنجاب یونیورسٹی لائبیریری اور کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن کے زیر اہتمام شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبال کی خدمات اور تعلیمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے مختلف پروگراموں کا انعقاد کیا گیا۔ اس سلسلے میں پنجاب یونیورسٹی لائبریری میں چیف لائبیریرین حسیب احمد پراچہ کی زیر سرپرستی ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں مختلف شعبہ جات کے طلباؤ طالبات کے مابین کلامِ اقبال اور کوئز مقابلے ہوئے ۔ ان مقابلوں میں بہترین کلام پیش کرنے والے پانچ طلبہ کو انعامات سے نوازا گیا جس میں پہلی پوزیشن شعبہ اکنامکس کے احمد یار ، دوسری پوزیشن سنٹر فار ہائی انرجی فزکس سے انعام رسول جبکہ تیسری ، چوتھی اور پانچویں پوزیشنز بالترتیب شعبہ اکنامکس سے فاخرہ خالد، انسٹی ٹیوٹ آف بائیو کیمسٹری اینڈ بائیو ٹیکنالوجی سے زینب راشد اور شعبہ ایم ایم جی سے عبد الشکور شامل ہیں۔ اسی طرح پنجاب یونیورسٹی کالج آف آرٹ اینڈ ڈیزائن میں پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شاہدہ منظور کی سربراہی میں یوم اقبال کی تقریبات کے سلسلے میں اینا مولکا آرٹ گیلری میں تصویری نمائش لگائی گئی جس میں فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات نے گہری دلچسپی لی۔