لاہور (ملت + آئی این پی) پنجاب یونیورسٹی انسٹی ٹیوٹ آف اپلائیڈ سائیکالوجی کے زیر اہتمام خواتین کے عالمی دن کی مناسبت سے ’’نفسیات برائے تبدیلی: خواتین اور معاشرہ‘‘ کے موضوع پر ایک روزہ سمپوزیم بروز منگل (آج) صبح 9:30پر الرازی ہال میں ہوگا جس میں صوبائی وزیر برائے بہبود آبادی اور ماحولیات بیگم ذکیہ شاہ نواز بطور گیسٹ آف آنرشرکت کریں گی جبکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ظفر معین ناصر مہمان خصوصی ہوں گے۔