خبرنامہ پنجاب

پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام پاکستان میں سکھوں کی یادگاروں پر سیمینارآج ہوگا

لاہور (ملت + آئی این پی)پنجاب یونیورسٹی پاکستان سٹڈی سنٹر کے زیر اہتمام سکھوں کی یادگاروں پر سیمینار بروز سوموار(آج )مورخہ 31 اکتوبر2016ء کو صبح11:30 بجے سنٹر کے آڈیٹوریم میں منعقد ہو گا۔ سیمینار میں برطانیہ کے نامور مورخ اور مصنف بوبی سنگھ بنسال اور ڈی مونٹ فورٹ یونیورسٹی برطانیہ سے پروفیسر ڈاکٹر پپا وردی خصوصی خطاب کریں گے۔