خبرنامہ پنجاب

پنجاب یونیورسٹی 14کروڑ 89 لاکھ کی ٹیکس نادہندہ ،شوکاز جاری

لاہور:(ملت+اے پی پی) پنجاب یونیورسٹی بھی سیلز ٹیکس کی مد میں 14 کروڑ 89 لاکھ کی نادہندہ نکلی ۔ ٹیکس کی عدم ادائیگی پر پنجاب ریونیو اتھارٹی نے صوبے کی سب سے بڑی جامعہ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ، پی آر اے حکام کے مطابق یونیورسٹی نے 93 کروڑ 98 لاکھ کی تعمیراتی سروسز لیں لیکن سروسز کی مد میں ٹیکس کی ادائیگی نہیں کی ۔ ڈپٹی کمشنر ضیا الرحمن نے یونیورسٹی کو نوٹس جاری کیا ۔