خبرنامہ پنجاب

پندرہ نومبر سے ٹیکسٹا ئل سیکٹر کو گیس بند کر نے کا نوٹیفکیشن جاری

فیصل آباد (ملت + آئی این پی) 15نومبر سے ٹیکسٹا ئل سیکٹر کو گیس بند کر نے کا نوٹیفکیشن جاری گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس کی فراہمی جاری رہے گی موسم سرما کے آرڈر پورے کر نے میں مشکلات کا سا منا ہوگا ٹیکسٹا ئل تنظیمیں تفصیلات کے مطا بق سوئی ناردرن گیس پائپ لا ئن نے ٹیکسٹا ئل سیکٹر کو 15نومبر سے گیس بند کر نے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ٹیسٹا ئل سیکٹر کو لکھے گئے مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ٹیکسٹا ئل سیکٹر کو متبادل کے طورپر آر ایل این جی فرا ہم کی جا سکتی ہے مگر اس کے لیے قوائد و ضوابط پو رے کر نا ہو نگے ٹیکسٹا ئل سیکٹر کی متعدد تنظیموں نے ٹیکسٹا ئل سیکٹر کو گیس بندش کے اچا نک فیصلے پر رد عمل کا اظہار کر تے ہو ئے کہا کہ حکو مت کے اس فیصلے سے ٹیکسٹا ئل سیکٹر کو انٹر نیشنل مارکیٹ میں مو سم سرما کے ملبوسات کے لیے گئے آرڈر پورے کر نے میں شدید مشکلات کا سا منا ہو گا ایکسپورٹرز نے اگر بروقت اپنے آرڈر بروقت پورے نہ کیے تو بیشتر آرڈر کینسل ہو نے کا بھی خد شہ ہے جس سے اربوں رو پے کا نقصان ہو گا ذرائع نے بتا یا کہ گھر یلوں صارفین کو بلا تعطل گیس کی فرا ہمی کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ۔