خبرنامہ پنجاب

پنڈی بھٹیاں:مسافربس الٹنےسے3 افراد جاں بحق

پنڈی بھٹیاں:(آئی این پی) ٹھٹھی بہلول پور کے قریب سرگودہا جانے والی مسافر بس موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گئی۔ حادثے میں موٹر سائیکل سوار خاتون سمیت تین افراد جاں بحق جبکہ بس میں سوار 5 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لئے تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔