خبرنامہ پنجاب

پنڈی بھٹیاں موٹر وے انٹرچینج کے قریب شدید دھند کے باعث حادثہ

پنڈی بھٹیاں (ملت + آئی این پی) پنڈی بھٹیاں موٹر وے انٹرچینج کے قریب شدید دھند میں تین گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی حادثہ میں ایک شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق کیری ڈبہ کا ڈرائیور عرفان جو کہ پشاور کا رہائشی ہے کہ پنڈی بھٹیاں انٹر چینج کے قریب شدید دھند کے باعث اپنی گاڑی کی ونڈ سکرین کو صاف کر رہا تھا کہ پیچھے سے آنے والے ڈالہ اور مسافر بس اس سے ٹکرا گئی جس کے باعث عرفان اپنے ہی کیری ڈبہ کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گیا حادثہ میں تین افراد زخمی ہو گئے